اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعلیٰ فوجی حکام سے رابطہ کرکے یہ معلوم کریں کہ وہ مردم شماری کے دوران شمار کنندہ کے ساتھ ڈیوٹی دینے کیلئے کتنے فوجی دے رہے ہیں اور اس بارے میں 3 دن کے اندر رپورٹ دیں۔ منگل کو یہ فیصلہ ہو گا کہ 18 سال بعد کیا مردم شماری مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے مطابق رواں سال مارچ یا اپریل میں ہو گی یا پھر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی جائے گی۔ جنگ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق فوج کے تعاون کے بغیر شفاف مردم شماری اور شمار کنندہ کی پورے ملک میں سکیورٹی ممکن نہیں۔ سرکاری ذرائع نے ”دی نیوز“ کو بتایا کہ چیف کمشنر آصف باجوہ ڈی جی ایم اوز اور جی ایچ کیو کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور آئندہ منگل کو جی ایچ کیو سے شمار کنندہ کے ساتھ سکیورٹی کے لئے تعینات کئے جانے والے فوجی جوانوں کی تعداد معلوم کرکے حکومت کو رپورٹ دیں گے تاکہ وہ مردم شماری کے انعقاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر سکے۔ فوج نے ابھی چیف کمشنر مردم شماری کو نہیں بتایا کہ کتنے جوان انہیں ملیں گے اس لئے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ دو بلاک میں ایک شمار کنندہ کی ڈیوٹی لگائی۔ ملک بھر میں مردم شماری کے لئے ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو ایک بلاک بنائے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات نے فوج سے 4 لاکھ جوان مانگے ہیں اگر مذکورہ تجویز پر عمل ہوتا ہے تو مطلوبہ تعداد کے نصف سے کام چل جائے گا یعنی 2 لاکھ فوجیوں کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ اس ماڈل سے مردم شماری کی مدت 3 ہفتے سے 6 تک بڑھ جائے گی۔ اس حوالے سے رائے جاننے کیلئے چیف کمشنر مردم شماری سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ 1998ئ کے بعد مردم شماری مارچ یا اپریل میں ہو گی یا پھر اسے ملتوی کر دیا جائے گا اس کا فیصلہ آئندہ ہفتے منگل کو ہو گا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز 2016ءمیں ہونے والی مردم اور خانہ شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ چیف کمشنر مردم شماری نے اجلاس کو ادارہ شماریات کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ مردم شماری کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ حکام اور ماہرین کے ساتھ باضابطہ اجلاس ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ 2016ءکیمردم شماری میں شفافیت،پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے مسلح افواج کا تعاون ضروری ہے،انہوں نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی کہ 3دن کے اندر متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ایک مکمل منصوبہ پیش کریں، مردم شماری کے شیڈول کےمطابق انعقاد کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دریں اثنا وزیرخزانہ نے ملک میں معاشی شمولیت کے حکومتی اقدامات کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پی پی اے ایف، وزیراعظم یوتھ لون سکیم، مائیکرو فنانس اور الیکٹرانک بینکنگ کو وسعت دینے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے وزیرخزانہ کی مختلف منصوبوں کے حوالے سے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بینکوں کی سروس عوام خصوصاً متوسط طبقے تک پھیلانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کازیادہ استعمال کیا جائے تا کہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی مالی سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ اجلاس عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم لونگ کم اور نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیمہ کے دورہ پاکستان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرخزانہ نے جنوری سے مارچ2016ئ تک کیلئے محصولات جمع کرنے کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اجلاس میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں محصولات کاہدف پورا کرنے کے حوالے سے بھی غور ہوا۔ اجلاس میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سکیم کو تاجروں سے گرمجوشی سے قبول کیا ہےاور ایف بی آر کی طرف سے سکیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور تاجروں کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی
مردم شماری کے دوران سکیورٹی کیلئے کتنے جوان ڈیوٹی دیں گے؟

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کیسے دو خواتین نےایوان صدر کا پروٹوکول تبدیل کر دیا؟ جاوید چودھری کا دلچسپ ...
-
تیز بارشوں کی پیش گوئی ،پنجاب کے بڑے شہرمیں تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان
-
چین نے بھارت کو زبردست مشورہ دے دیا
-
فیلڈ مارشل توسیع لے رہے ہیں یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے بڑا انکشا ف ...
-
گلبرگ لاہور میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب،مزید ویڈیوز منظر عام پر آگئیں
-
ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات
-
دہشت گردوں کے سہولت کار گرفتار لیکچرار کے سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس غیر قانونی قرار، فہرست جاری
-
خاتون ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر 18 لاکھ روپے سے محروم
-
سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ اساتذہ اورپنشن لینے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
-
پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا بڑا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کیسے دو خواتین نےایوان صدر کا پروٹوکول تبدیل کر دیا؟ جاوید چودھری کا دلچسپ انکشا ف
-
تیز بارشوں کی پیش گوئی ،پنجاب کے بڑے شہرمیں تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان
-
چین نے بھارت کو زبردست مشورہ دے دیا
-
فیلڈ مارشل توسیع لے رہے ہیں یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے بڑا انکشا ف کر دیا
-
گلبرگ لاہور میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب،مزید ویڈیوز منظر عام پر آگئیں
-
ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات
-
دہشت گردوں کے سہولت کار گرفتار لیکچرار کے سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس غیر قانونی قرار، فہرست جاری
-
خاتون ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر 18 لاکھ روپے سے محروم
-
سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ اساتذہ اورپنشن لینے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
-
پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا بڑا فیصلہ
-
شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں’ موسمیاتی ماہرین
-
پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان