پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

باچا خان یونی ورسٹی 3 سال سے عارضی کیمپس پر قائم

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (نیوز ڈیسک)دہشت گردی کا نشانہ بننے والی باچا خان یونی ورسٹی گزشتہ تین سال سے عارضی کیمپس پر قائم ہے۔ اراضی مختص ہونے کے باوجود اب تک یونی ورسٹی کے اپنے کیمپس کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا۔چارسدہ میں باچا خان یونی ورسٹی کی جس عمارت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا وہ اس کا عارضی کیمپس تھا۔ یونیورسٹی کے اپنے کیمپس کے لئے اراضی نجیم آباد میرہ پڑانگ میں 2012 سے مختص کی گئی ہے لیکن تین سال گزرنے کے باوجود اس کی تعمیر کا آغاز نہیں ہو سکا۔ادھر مقامی لوگ حکومت پر اراضی ہتھیانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ کے اصل کیمپس کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی جبکہ مقامی لوگوں سے اراضی قانون کے مطابق سرکاری نرخ پر حاصل کی گئی ہے۔چارسدہ نجیم آباد میں باچا خان یونی ورسٹی کے لیے 780 کنال اراضی مختص ہے جسے مختلف مراحل میں تعمیر کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی تعمیر پرلاگت کا ابتدائی تخمینہ دو ارب روپے لگایا گیا ہے



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…