اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،مزید5بچے دم توڑ گئے

datetime 5  فروری‬‮  2016 |

تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،جمعہ کومزید5بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں برس ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد140ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھر کے علاقے مٹھی کے سول اسپتال میں مختلف بیماریوں کا شکارمزید3جبکہ چھاچھرومیں 2بچے دم توڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دم توڑنے والے بچوں میں 8 اور15ماہ کی دو بچیاں جبکہ 23،7 اور4ماہ کے3بچے شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی سول اسپتال ، چھاچھرواوراسلام کوٹ کے اسپتالوں اب بھی 50کے قریب بچے زیرعلاج ہیں جبکہ 5بچوں کو حیدرآباد ریفرکردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث140بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تھر کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب تھر کا تذکرہ واشنگٹن میں بھی ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…