لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ غالب مارکیٹ گندے نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ غالب مارکیٹ ظفر علی روڈ پر گندے نالے میں نومولود بچی کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کی لاش ہسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں اکثر اوقات ایسے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں جہاں لوگ نومولود بچوں کو گناہ چھپانے کے لئے جان سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور ایسے معصوم اور بے گناہ بچوں کی لاشیں گندے نالوں سے برآمد ہوتی ہیں یا پھر گندگی کے ڈھیروں پر کتے ان لاشوں کو نوچتے دکھائی دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے۔