پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

”قائد اعظم کے آخری الفاظ“

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے آخری الفاظ جو میڈیا ،سیاستدانوں یا کسی تیسرے واسطے کے ذریعے کبھی آپ تک نہیں پہنچائے گئے۔یہ الفاظ آج کے پاکستان کا مسقبل لبرل ازم میں ڈھونڈنے اور سود میں گنجائش پیدا کرنے والے نام نہاد حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔یہ الفاظ علامہ ڈاکٹر اسرار احمد (مرحوم )کے درس کی ایک ویڈیو سے ماخوذ کیے گئے ہیں۔علامہ ڈاکٹر اسرار احمد (مرحوم)کے مطابق ”قائد اعظم کے چند الفاظ جو میں چاہتا ہوں کہ آپ تک پہنچادوں۔قائد اعظم جب تپ دق کے عارضہ میں مبتلا تھے اور زندگی کے آخری ایام تھے۔میں لاہور کے میڈیکل کالج میں پڑھتا تھا ، ہمارے پرنسپل الٰہی بخش تھے ،انہیں بھی علاج کیلئے بلایا گیا تھا۔ٹی بی مرض کے ماہر پروفیسر ریاض علی شاہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایاکہ اس وقت ان کے حالات کیا تھے ؟ان کے مطابق قائد اعظم اتنے کمزور تھے کہ دو چار جملے بولنے کے بعد خواب میں چلے جاتے تھے۔پروفیسر ریاض کے مطابق ہم نے پابندی لگا رکھی تھی کہ آپ کچھ نہیں بولیں گے۔ ایک نئی دوا شروع کی تھی ،ہم قریب ہی بیٹھ کر اس کے اثرات دیکھ رہے تھے لیکن ہم نے محسوس کیا کہ قائد اعظم کچھ کہنا چاہتے ہیں ، تو ہم نے کہاکہ یہ اندرونی کشمکش تو زیادہ خراب کرے گی تو ہم نے کہاقائد اعظم فرمائیے ، کیا فرمانا چاہتے ہیں ؟جو کچھ انہوں نے فرمایا وہ من وعن پیش ہے۔”تم جانتے ہو کہ پاکستان بن چکا ہے اور میری روح کو تسکین ملی ہے ،یہ مشکل کام تھا اور میں اکیلا اسے کبھی نہیں کرسکتا تھا ،میرا ایمان ہے کہ یہ رسول خدا ? کا روحانی فیض ہیکہ پاکستان رمضان کی 27ویں شب کو وجود میں آیا ہے ،قرآن مجید بھی 27ویں شب کو نازل ہوا ہے ،اب یہ پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اسے خلاف راشدہ کا نمونہ بنائیں تاکہ خدا اپنا وعدہ پورا کرے اور مسلمانوں کو پوری زمین کی پاسداری ہو ”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…