بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کا استعفیٰ مسترد کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کے استعفے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پی آئی اے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت دیگر حکام شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے وزیراعظم نوازشریف سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی بات کی اور اس سلسلے میں اپنا استعفیٰ بھی وزیراعظم کو پیش کیا تاہم وزیراعظم نوازشریف نے سردار مہتاب کے استعفے کو تجویز مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے حلقے کے عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں تاہم وزیراعظم نے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔ ذرائع کے مطابق سردار مہتاب کے استعفے کی صورت میں (ن) لیگ کے رہنما پیر صابر شاہ یا امیر مقام کو نیا گورنر بنایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…