لاہور(نیوز ڈیسک) چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی الیکشن کمیشن سمیت کسی نے پارٹی انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکا کیونکہ مجھے ملکی اور پارٹی آئین پی ٹی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے کی مکمل اجازت دیتا ہے‘ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میں نے جب سے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلا ن کیا ہے نہ جانے کچھ لوگوں کو کوئی مسئلہ بن چکا ہے حالانکہ صرف ملکی ہی پارٹی انتخابات بھی مجھے پارٹی انتخابات کے دوران صوبائی صدارت کیلئے الیکشن لڑ نے کی مکمل اجازت دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخا بات میں ہر کسی کو انتخابات میں حصہ لینے کے مکمل آزادی اور انکا جمہو ری اور سیاسی حق ہے مگر کسی نے کس عہدے پر کا میاب ہونا ہے اسکا فیصلہ پارٹی کے کارکنوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے کر نا ہے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے پارٹی کے الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکا اورمیں کارکنوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں اور انشاءاللہ پنجاب کا صدر منتخب ہو کر تحر یک انصاف کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کا میاب ہوگی۔