کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر 2فروری کو پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کراچی میجر جنرل بلال اکبر کے احکامات پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے ۔]پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مجمع میں شرپسندوں کی موجودگی کے اشارے بھی ملے ہیں ۔اس ضمن میں رینجرز نے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں ایک مشکوک شخص واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔رینجرز نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس مشکوک شخص کو شناخت کرنے میں مدددیں ۔معلومات فراہم کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔