پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ناکوں پر موٹرسائیکل تھانوں میں بند نہیں کی جائے گی ، ڈی آئی جی آپریشنز

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ آئندہ پولیس ناکوں پر موٹر سائیکل تھانوں میں بند نہیں کی جائے گی ،پولیس کے دوہسپتال بنار ہے ہیں ،ایک پولیس لائن اور دوسرے کے لئے موزوں جگہ کی تلاش جاری ہے ، پولیس اورعوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے کیلئے تھانوں میں تعینات محرر کے اختیارات کم کر کے ایڈمن آفیسر کو منتقل کردیے گئے ہیں۔ حیدر اشرف نے نٹر ویو کے دوران کہا کہ آئندہ سے کسی ناکے پرکوئی موٹر سائیکل تھانے میں بند نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ بعض ایمرجنسی یا کسی اور وجہ سے موٹر سائیکل کے کاغذات گھر بھول آتے ہیں ایسے لوگوں سے شناختی کارڈ اور دیگر تفصیل حاصل کرنے کے بعد موٹرسائیکل بند نہ کی جائے اگرکسی ناکے پر پولیس کے خلاف رشوت کی شکایت ملی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر حیدرا شرف نے مزید کہا کہ کاہل اور سست پولیس اہلکاروں کے لئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہریوں کو بھی اپنا فرض اداکرتے ہوئے ہمارا ساتھ دینا چاہیے اگر کوئی شخص مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہو یا کوئی لاوارث سامان نظرآئے تو عوام کو چاہیے کہ اپنے متعلقہ تھانے میں اطلاع کریں یا پھر ایمر جنسی 15پرکال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…