لاہور ( نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت میں اورنج ٹرین منصوبے پر قانونی طریقے سے جنگ لڑیں گے ‘ اورنج ٹرین پر 100 فیصد قرض چین نے 20 سال کی آسان اقساط پر دیا ہے ‘ یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کرنا چاہتے ہیں، دھرنو ں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا، چوہدری نثار میرے یار غار ہیں مجھے ان کے خلاف اکسانے کی کوششیں نہ کی جائیں،ب میںجب بھی امن و امان کا مسئلہ ہوا تو رینجرز کو بلایا ہے۔ میرے خلاف ثبوت لے آئیں میں مستعفی ہونے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاﺅں گا ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین پر 100 فیصد قرض چین نے دیا ہے اور 20 سال کی آسان اقساط پر دیا ہے اگلے 7 سال تک کچھ بھی ادا نہیں کر نا اس کے بعد 2.5 فیصد سود پر 20 سال میں قرضہ واپس کیا جائیگا۔ شہباز شریف نے کہ اکہ عدالت میں اورنج ٹرین پر قانونی طریقے سے جنگ لڑیں گے اور یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنو ں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا ہے ۔ چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار میرے یار غار ہیں مجھے ان کے خلاف مت اکسائیں ‘ گزشتہ روز پی آئی اے احتجاج میں ہلاکتوں کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکوائری ہو رہی ہے۔ بہت جلد قاتلوں کا پتہ چل جائیگا۔ حکومت نے گولی چلانے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔ اورنج ٹرین کیلئے اراضی وارگزار کروانے کیلئے پیسے پنجاب حکومت دے گی۔ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنا عام آدمی کی توہین ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میرے تینوں ادوار میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دوں گا۔ رینجرز کو کرپشن روکنے کیلئے نہیں بلایا جاتا۔ پنجاب میںجب بھی امن و امان کا مسئلہ ہوا تو رینجرز کو بلایا ہے۔ میرے خلاف ثبوت لے آئیں میں مستعفی ہونے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاﺅں گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میٹرو کے بعد پنڈی اور اب ملتان میں میٹرو بن رہی ہے ۔ میرے لئے پورا پنجاب ایک جیسا ہے۔ پورے پنجاب میں صاف پانی کے 17 بلین کے پروجیکٹس لگ رہے ہیں۔ دیہی آبادی کے لئے بھی 150 ارب روپے کر رہے ہیں جس سے سڑکیں بنیں گی۔ بہاولپور میں فیڈرل یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ جنوبی کے لوگوں کے مجھے خاص محبت ہے کیونکہ ماضی میں اس حصے کو نظر انداز کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب کے دنوں میں دن رات سیلاب زدگان کی میں نے خود خدمت کی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پرہیں مگر ملک دشمنوں اور سیاسی یتیموں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک شعر بھی سنایا۔ شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود …. درد تھم جائے تو اظہار تعزیت بے سود
وزیر اعلی نے استعفیٰ کااعلان کر دیا مگر ۔۔۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































