پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکو مت نے کے پی کے میں طالب علموں ‘ بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مسافر بسوں کے کرایوں میں ساٹھ فیصد رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی کے حکومت نے بین الضلاع روٹس پر نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ کرایہ نامہ فی بس ‘ فلائنگ کوچ ‘ اے سی بس کیلئے جاری کیاگیا‘ جس میں خصوصی افراد ‘ بزرگ اور طلباءکو کرایے میں ساٹھ فیصد رعایت ہوگی۔