لندن(نیوز ڈیسک) بحریہ فاو¿نڈیشن اور برطانیہ کے صف اول کے 25 ڈاکٹرز کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کے تحت یہ ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ کے سات اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کریں گے۔ بحریہ فاو¿نڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کے ساتھ پریس کانفرنس میں لندن کے 15 ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا برطانیہ کے ٹاپ ڈاکٹرز نیورو سرجری، سپائنل، انجری سمیت دیگر سرجری کے لئے خدمات فراہم کریں گے۔ ملک ریاض کا مزید کہنا تھا بحریہ ٹاو¿ن ملک کے 7 اسپتالوں میں سروسز فراہم کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعلیم اور صحت کے لئے کام کرنا ہو گا۔ پریس کانفرنس میں سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔ جن کا علاج بحریہ ٹاو¿ن نے انھی ڈاکٹرز سے کرایا۔