لندن(نیوزڈیسک)۔عالمی فوجی طاقتوں کی فہرست جاری کردی گئی ،چین نے امریکہ کو دوسرے نمبرپردھکیل دیا، پاکستان چھٹے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آگیا۔عسکری امور پر نظر رکھنے والے معتبرعالمی ادارے ”گلوبل فائر پاور انڈیکس “کی رپورٹ کے مطابق عالمی ممالک کے مسلح افواج میں مسلسل اضافے سے دنیا پہلے کی نسبت اب کہیں زیادہ خطرناک جگہ بن گئی ہے لیکن کس ملک کی فوج ایک اور عالمی تنازع کامقابلہ کرنے کیلئے فی الوقت سب سے زیادہ متحرک ہیں ؟عالمی ادارے کی درجہ بندی کے مطابق چین نے 23لاکھ 33ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ امریکہ کے گزشتہ سال کی درجہ بندی کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔چین کے پاس اس تعداد کے علاوہ 60کروڑ مرد و خواتین بھی اضافی موجود ہیں جنہیں لڑائی کے وقت طلب کیا جاسکتاہے۔ہزاروں فوجی گاڑیوں ،لڑاکا طیاروں کے علاوہ 600جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں ہیں۔امریکہ 14لاکھ 31ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔امریکہ کے پاس باقی دنیا کی نسبت تقریباً دو گنا زائد لڑاکا طیارے ہیں۔گزشتہ سال امریکہ نے دفاع پر 58ارب روپے کا بجٹ مختص کیاتھا۔بھارت کو 13لاکھ 25ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ تیسر ے نمبر پر رکھاگیاہے۔شمالی کوریا 11لاکھ 90ہزار اہلکاروں کیساتھ چوتھے نمبر پرہے۔اس کے علاوہ شمالی کوریا کے ہر 10میں سے 4افراد ملکی فوج کا حصہ ہیں۔روس 7لاکھ 68ہزار 5سو اہلکاروں کیساتھ پانچویں نمبر پر ،پاکستان 6لاکھ 30ہزار 4سو اہلکاروں کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کی فوج دنیا بھر میں امن مشن کیلئے بھی خدمات سرانجام دیتی ہے۔جنوبی کوریا 6لاکھ 30ہزار متحرک فوجی اہلکاروں کیساتھ 7ویں ،ایران 5لاکھ 34ہزار اہلکاروں کیساتھ 8ویں،ترکی 5لاکھ 10ہزار 6سو اہلکاروں کیساتھ 9ویں جبکہ ویت نام 4لاکھ 82ہزار اہلکاروں کیساتھ دسویں نمبر پررہا۔فہرست میں برطانیہ 38ویں نمبر پر رہے۔گلوبل فائر پاور انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق یونان ، میانمار (برما)اور سری لنکا کی آبادی کم ہونے کے باوجود اس کی مسلح افواج برطانیہ سے بڑی ہے
عالمی فوجی طاقتوں کی فہرست جاری،پاکستان بھارت،ایران اور ترکی کی حیرت انگیز پوزیشن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری



















































