اسلام آباد نیوزڈیسک) چین جانے والے کورین سفارتی اہلکارنے فلائٹ منسوخی سے متعلق معلومات نہ دینے پراسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف کوکھری کھری سنادیں۔اسلام آباد میں پی آئی اے کے ہیڈکوارٹرمیں بھی ملازمین کے احتجاج کے باعث کام ٹھپ رہا ¾فلائٹ منسوخی پرپی آئی اے آفس پہنچنے والے کورین سفارتی اہلکارنے بتایاکہ میں نے ریڈیو اور ٹی وی پر سنا کے پی آئی اے کا عملہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے مجھے بتایا گیا کہ آپ آفس جائیں عملہ آپ کا کام کرےگاکورین سفارتی اہلکارکے مطابق مجھے پاک چین اقتصادی راہداری پر اہم اجلاس میں شرکت کیلئے چین جانا تھا تاہم میری پرواز منسوخ کر دی گئی اوریہاں کوئی معلومات دینے والابھی نہیں ہے