پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نہلے پہ دہلہ،پاکستان کے اقدام پر بنگلہ دیش حکومت کی چیخیں نکل گئیں،شدید احتجاج

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کے سفارتی عملے کے دو افسران کو 4 گھنٹے تک مبینہ طور پر حراست میں رکھنے پر ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں سفارتی تعلقات اس وقت کشیدہ صورت حال اختیار کرگئے تھے جب بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے دو اپوزیشن رہنماو¿ں کو 1971 کی جنگ میں مبینہ مظالم کے الزام میں سزائے موت دے دی تھی۔اس وقت پاکستان کی وزارت خارجہ نے پھانسی کی ان سزاو¿ں پرگہری تشویش اور غم کا اظہار کیا تھا اور مذکورہ تنازع کے دوران مبینہ مظالم میں شامل افراد کے خلاف جاری ٹرائل کو ناقص قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے سفارتی عملے کے افسران کی حراست ڈھاکہ میں ایک پاکستانی سفارتی عہدیدار کی مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں پر کی جانے والی حراست کے کچھ گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔دونوں جانب کے سفارتی عملے کو کچھ گھنٹوں کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔ڈھاکہ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی ہائی کمشنر کو واقعہ پر سمن جاری کیے تھے۔بنگلہ دیشی ٹیلی ویژن نے پاکستانی سفارت کار کے وزارت خارجہ کے دفتر سے نکلنے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش میں موجود پاکستان کی خاتون سفیر فارینہ ارشد کو بنگلہ دیش کے حکام نے جاسوسی اور اسلامی گروپوں کی مالی معاونت کا الزام لگا کر مک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔واقعہ کے فوری بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم سنا دیا تھا جس کے بارے میں ڈھاکہ کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی سفیر کو بنگلہ دیش سے نکالے جانے کی انتقامی کارروائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…