کراچی (نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں بدھ کو کراچی ایئرپورٹ کے واقعہ پر قرار داد مذمت پر بحث کے دوران ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا اور ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان میں زبردست تلخ کلامی ہوئی ۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ میری تصویر عزیر بلوچ کے ساتھ ہے ، جو کرنا ہے کر لیں ۔ میری تصویر اجمل پہاڑی ، جاوید بندہ اور شجاعت ہاشمی کے ساتھ نہیں ہے ، جنہوں نے مجھے دھمکیاں دی تھیں ۔ ان کے نام جی ایچ کیو سے آئے تھے اور مجھے بتایا گیا تھا کہ مجھے ان سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جانیں چلی گئی ہیں اور ان سے ہمدردی کی بجائے دوسری باتیں کی جا رہی ہیں