بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک کا ایچی سن معیارکے تعلیمی ادارے بنانے کااعلان

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )سویڈن کی حکومت نے پنجاب میں دانش سکولز کی طرز پر تعلیمی اداروں کے قیام کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سویڈن کے پاکستان میں سفیر مسٹر ٹامس روزینڈرنے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان سے یہاں ملاقات کی اور پنجاب میں دانش سکولوں کی طرز پر تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے سویڈش سفیر کو دانش سکولوں کے پاکستان کے کامیاب ترین تعلیمی ماڈل کے بارے میں بتایا کہ اب تک صوبے کے سات مختلف اضلاع میں چودہ دانش سکولز قائم کئے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران چار مزید دانش سکولوں کی تعمیر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولز بنیادی طور پر معاشرے کے کم وسائل کے حامل طبقے کے لئے تعمیر کئے گئے سکول ہیں جن کا معیار ایچی سن کالج کے برابر ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دور درازکے پسماندہ اضلاع راجن پور،بہاولنگر،رحیم یار خان اوربہاولپور وغیرہ کو ان سکولوں کے قیام سے صوبے کے نسبتا ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے میں مدد ملی ہے۔ان سکولوں میں زیر تعلیم چھ ہزار طلبا وطالبات کو حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسے ہی ایک سکول حاصل پور دانش سکول کی غریب بچیوں نے امریکا میں منعقدہ پوری دنیا کے موسمیاتی ماڈلز کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے ان سکولوں کے اعلی معیار اور اپنی خداداد صلاحیتوں کا ثبوت فراہم کیا ہے۔اس موقع پر سویڈش سفیر نے حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدمات خصوصا شعبہ تعلیم میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کو سراہا اور وزیراعلی کے تعلیمی ویژن کی تعریف کی۔سویڈش سفیر نے کہا کہ وہ پنجاب کے تعلیمی ماڈل سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور سویڈن کی حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم کے مشن میں ہاتھ بٹانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء سے سرکاری سکولوں کے برابرہی فیس لی جائے گی اورمستحق طلباء کی کوئی فیس نہیں ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…