فیصل آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ اور سینئر رہنما چودھری شیر علی میں پھر ٹھن گئی، میڈیا سے گفتگو کے دوران راناءثناءاللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے چودھری شیر علی کو پاگل قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تند و تیز بیانات دینا بند کر دیں تو صورتحال بہتر انداز میں منیج ہو جائے گی۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چودھری شیر علی پاگل ہیں، ان کی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر پورے جنوبی ایشاء میں نہیں ہے۔ ا?صف زرداری نے جو سیکھا، انہی اصولوں پر چلیں، ا?صف زردری متوازن بیان دیں تو صورتحال سلجھ سکتی ہے۔