اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کسٹمزحکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے دبئی سے اسلام آباد کروڑوں روپے کے موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کی شب کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے انے والی پرواز سے سینکڑوں موبائل برآمد کرلئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے،یہ موبائل دبئی سے اسلام آباد سمگل کرکے لائے جارہے تھے۔