اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے پاپائے روم پوپ فرانسس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے وہ مارچ میں ایشیائی ملکوں کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف ، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور متعدد ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد اس حوالے سے فروری میں ویٹیکن جائے گا جہاں باقاعدہ دورے کی دعوت دی جائیگی۔ کامران مائیکل نے گزشتہ روز بھی آرچ بشپ غالب بدر سے ملاقات کر کے اس حوالے سے بات چیت کی تھی۔ یہ وفد پوپ فرانسس کو پاکستان کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کریگا ۔