لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رینجرز کے ایک سکھ اہلکار نے بھی پاک۔ ہند واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں حصہ لیا۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار جب پاکستان رینجرز کے سکھ اہلکار امرجیت سنگھ نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں حصہ لیا تو بارڈر کے دونوں اطراف جمع لوگوں نے ان کا تالیوں سے استقبال کیا اور جب انہوں نے ہندوستانی رینجرز اہلکار سے ہاتھ ملایا تو تالیوں کی گونج مزید تیز ہوگئی۔ننکانہ صاحب کے رہائشی امرجیت سنگھ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے سکھ برادری کے پہلے شخص ہیں۔رپورٹس کے مطابق امرجیت سنگھ نے 2005 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور رواں سال ہی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں واہگہ بارڈر پر تعینات کیا گیا۔پاکستان کے لیے اپنے فرائص کی انجام دہی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاک فوج کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور ملک کے لیے جان قربان کرنے پر انہیں خوشی محسوس ہوگی