کراچی(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمعہ کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوڈاکٹرعاصم نے کہا کہ جے آئی ٹی میں تو میری ماں کا نام ہی غلط لکھاہے میں اس جے آئی ٹی کو کیسے مان لو ں۔ رینجرز نے مجھے پھنسانے کے لیئے جعلی بل بنائے ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا ویسٹرن یونین اور دوحہ بینک بھی میرا ہے ؟۔ ویسٹرن یونین اگر میری ہوتی تو میں بہت امیرآدمی ہوتا ۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں ابھی تک یہ نہیں سمجھا کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔