پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کی ہدایات نظرانداز،چوہدری نثار نے جو کہاکردکھایا

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی(نیوزڈیسک)نوازشریف کی ہدایات نظرانداز،چوہدری نثار نے جو کہاکردکھایا،سندھ میں رینجرز اختیارات کا تنازعہ حل نہ ہو سکا، وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور خورشید شاہ معاملے کے حل کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازعہ بدستور موجود ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ملاقات بھی تنازعہ کو حل نہ کرا سکی۔ وزیر اعظم نے معاملے کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق چودھری نثار نے نہ ہی وزیر اعلیٰ سندھ سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ملاقات کا کوئی عندیہ دیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو چودھری نثار کے رابطہ نہ کرنے پر تشویش ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے معاملے کو حل کرنے کے لئے خورشید شاہ سے مدد مانگ لی ہے۔ خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کے روئیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے خورشید شاہ کو رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرنے کی حکمت عملی سے ا?گاہ کیا۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 5 فروری کو ختم ہو جائیگی۔ تنازعہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے کو تیار ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ نے وفاق کے خلاف بغاوت کی کوئی بات نہیں کی، صرف اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کی خرید و فروخت کا الزم مسترد کرتے ہیں، وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…