اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد ، سوات ملاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کے گئے ۔ زلزلے کے بعد لوگوں گھروں ، دکانوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ تاہم ابھی تک جانی نقصان کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔ زلزلے کی شدت 5.9 ، زلزلے کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان بارڈر بتایا جاتاہے ۔