اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کے ہپستال میں افغان طالبان کے رہنما ملاں ربانی کاعلاج ہوا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوںنے انکشاف کیا کہ ملاں ربانی کا علاج 2002-03 میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے 2006 میں اس وقت پتہ چلا جب افغان طالبان کی طرف سے شکریہ کا خط موصول ہوا۔عمران خان نے کہاکہ خط موصول ہونے کے بعد ریکارڈ کی چھان بین میں یہ بات سامنے آئی کہ ملاں ربانی شوکت خانم میں زیر علاج رہے ہیں مگر اس وقت کچھ بھی نہیں ہوکیاجاسکتا تھا ۔