اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہےکہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی میں حکومتی پالیسی واضح کی جائے اور خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس بلاکر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہیں ، پاکستان کا کردار ا ہم ہے لیکن حکومت اس معاملے پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران سعودی عرب کشیدگی میں حکومت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرے ، بلکہ خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس بلاکر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ دورہ پاکستان پر آنے والے سعودی وزیر خارجہ کو خارجہ امور کمیٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہيں
سعودیہ ایران کشیدگی ،تحریک انصاف نے حکومت کومفید مشورہ دے دیا
7
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں