پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ پراپنوں نے ہی بجلی گرادی ،مرکزی رہنماﺅں کادبنگ اعلان

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنماﺅں سابق سینٹر ظفر علی شاہ ، ملک شجاع الرحمان اور چوہدر ی اشرف گجر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر مملکت کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور و ہ پورا اسلام آباد بھی بیچ دے گا، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے حقیقی کارکنوں کی بجائے اشتہاریوں اور قبضہ مافیا کے لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے ، اسلام آباد کا الیکشن دھاندلی سے اور سرکاری مشینر ی کے استعمال سے جیتا،اس میں وزارت کیڈ کو بھی استعمال کیاگیا، ڈاکٹر فضل چوہدری کو ان کے پارٹی کے عہدہ صدارت سے اور حکومتی عہدہ وزرات سے فی الفو ر نہ ہٹایا تو پاکستان مسلم لیگ کو وفاقی علاقہ اسلام آباد میں اور بالخصوص آنے والے سال 2018کے انتخابات میں این اے 48اور این اے 49ناقابل تلافی نقصان ہوگا وزیراعظم ملاقا ت کا وقت نہیں دے رہے ، مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام دونوں حلقوں میں ورکروں کے کنونشن منعقد کئے جائیں گے ایک بڑے کنونشن میں پارٹی کے صدرمحمد نواز شریف اور تھنک ٹینک کی سربراہ مریم نواز شریف کو بھی دعوت دی جائے گی۔جمعرات کے روزسابق سینٹرظفرعلی شاہ کی رہائش گاہ پرمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ظفر علی شاہ نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے حالیہ بلدیاتی انتخابات جو عدالت عظمیٰ کی مداخلت سے پاکستان 65سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوئے اور جن کا انعقاد سیاسی بنیادوں پر ہوا۔انہوں نے کہاکہ جماعت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا،پرانے اور آزمودہ کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر تے ہوئے ان کے حلقوں کوخراب کرنا ، ان کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنا اور جوامیدوار پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے، وہاں پر پارٹی مخالف امیدوار کی کھلم کھلا حمایت کرنا شامل ہے ، اس سے قبل تفصیلاً 30نومبر 2015کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں میڈیا کے توسط سے قائد وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی علاقہ اسلام آباد کے ووٹر کو اصل صورت حال سے آگاہ کرنا ہے۔ اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں۔ NA-48اور NA-49کی تحریک انصاف کے پاس ہے اور NA-49پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ن لیگ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ملک شجاع الرحمان ہیں،حلقہ این اے 49کے کل ووٹ 194382پول ہوئے،پاکستان مسلم لیگ ن کو 70521ووٹ پڑے ،پی ٹی آئی کو65203ووٹ پڑے،آزاد امیدواروں کو 54410ووٹ پڑے، مسلم لیگ کے خلاف 123861ووٹ پڑے۔ظفرعلی شاہ نے کہا کہ وفاقی علاقہ اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل پارلیمانی بورڈ کے رکن اور اسلام آباد سے سینٹ کی سیٹ کے سابق امیدوار شجاع الرحمن ملک کو اس سے پہلے بھی اپنی یونین کونسل کارکن رہ چکاہے کو پارٹی کاٹکٹ دینے کے قابل بھی نہ سمجھا گیا۔ اس سے بڑھ کر اور کیا زیادتی ہوسکتی ہے۔ سید ظفر علی شاہ نے کاہ کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی علاقہ اسلام آباد کے مسلم لیگ ن کے نام نہاد صدر طارق فضل چوہدری کو 30نومبر سے سات روز قبل اسلام آباد کے علاقے کی وزرات کیڈ حوالے کر دی گئی اور وزرات تعلیم اور سی ڈی اے کا محکمہ بھی کے زیر کنٹرول دے دیا گیا اور انہی دو محکموں کے ملازمین 30نومبر کے پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹیاں بھی انجام دیتے ہوئے انتخابات میں قابل شرم حد تک اثر انداز ہوتے رہے اور عملی طور پر بیلٹس پیپرز بالخصوص چیئرمین کے انتخاب کا بیلٹ پیپرز پر از خود ٹھپے لگاتے رہے اور ووٹیں ڈالتے رہے ،وفاقی علاقہ اسلام آباد کے انتخابات کے قوانین جوپہلے ہی خامیوں سے بھرے پڑے ہیں کو 30نومبر کے انتخابات کے بعد الیکشن آف پاکستان نے مخصوص سیٹوں کی تعداد یک لخت 27کردی گئی اور اب 27مخصوص نشستوں پر موصوف عام نشستوں کی طرح یہاں پر بھی اپنے من پسند رشتہ داروں اور دوستوں کو بغیر میاں نواز شریف کی تشکیل کردہ پارلیمانی بورڈ کی رضامندی کے امیدوار کھڑے کر دئیے ، وفاقی علاقہ اسلام آباد جو پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے اور یہاں کے لوگ میاں نواز شریف سے الہانہ عقیدت رکھتے ہیں ان کے اندر سخت مایوسی پائی جاتی ہے اور ایک شخص اپنے مالی مفادات کی خاطر پارٹی کی ساکھ کو اور میاں نواز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج ہم ان تمام حالات کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی بہتری کے لیے اور وفاقی علاقہ اسلام آباد کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے قائد میاں نواز شریف سے دست بدستہ گزارش کرتے ہوئے کہ اگر آپ نے اسلام آباد مسلم لیگ کی تنظیم اور ان حالیہ واقعات کی طرف توجہ نہ دی اور ڈاکٹر فضل چوہدری کو ان کے پارٹی کے عہدہ صدارت سے اور حکومتی عہدہ وزرات سے فی الفو ر نہ ہٹایا تو پاکستان مسلم لیگ کو وفاقی علاقہ اسلام آباد میں اور بالخصوص آنے والے سال 2018کے انتخابات میں این اے 48اور این اے 49ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔پریس کانفرنس کے دوران ظفر علی شاہ ، مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل شجاع الرحمان اورعام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اشرف نے اعلان کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام دونوں حلقوں میں ورکروں کے کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔ ایک بڑے کنونشن میں پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اور تھنک ٹینک کی سربراہ مریم نواز شریف کو بھی دعوت دی جائے۔ ملک شجاع نے کہا کہ (ن) لیگ نے یہ سارا الیکشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے جیتا ہے، اشرف گجر نے کہا کہ ڈاکٹر طارق نے ٹکٹ بھاری رقوم میں بھیجے، لینڈ مافیا کو ٹکٹ دیئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…