اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے۔ عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھاکہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے۔واضح رہے کہ ریحام خان نے ایک مارننگ شومیں شرکت کی اورایک غزل گاتے ہوئے اپنے جذبات پرقابونہ پاسکیں اوررونے لگیں