پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

لیپ ٹاپ سکیم ،شہبازشریف نے پاکستان بھرکے طلبہ وطالبات کے وارے نیارے کردیئے ،بڑااعلان کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے پنجاب کے دورے پر آئے بلوچستان کے ضلع خضدارکے گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبا کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا ء اور اساتذہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے اور چاروں صوبے ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ جب تک چاروں صوبے ترقی نہیں کریں گے، پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ ہم نے مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحال کا سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے درخشاں ستارے ہیں اور قوم کے ان معماروں پر جتنی بھی سرمایہ کاری کی جائے وہ کم ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے اربوں ر وپے کے وسائل فراہم کیے ہیں کیونکہ ہمارے بچے جتنے زیادہ تعلیم یافتہ ہوں گے پاکستان اتنی زیادہ ترقی کرے گا۔نوجوانوں سے قوم کو بہت امیدیں اورتوقعات ہیں،لہذا آپ سب کو دن رات محنت کرنا ہے ،تعلیم حاصل کرنی ہے اورمختلف شعبوں میں ہنر سیکھنے ہیں کیونکہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم کے ہنر سے آراستہ پراستہ ہوکر ترقی کی منازل طے کی ہیں اوراب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کیلئے دن رات محنت سے کام کریں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگرامز میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، دانش سکولز، لیپ ٹاپ سکیم، ہونہار طلبا و طالبات کے بیرون ملک مطالعاتی دوروں اور پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام دینے جیسے انقلابی پروگرامز میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، یگانگت، بھائی چارے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی کہ ہم ایک قوم کی طرح زندہ رہیں اورشیروشکرہوکرآگے بڑھیں۔ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہم سب نے ملکر اس سفر کو طے کرنا ہے ۔ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے کاسوچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اوروزیراعظم محمد نوازشریف بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ذاتی طورپر دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چند روز قبل ژوب میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔سی پیک کے منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور سی پیک ہمارے انتہائی بااعتماد اورمخلص دوست چین کاپاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے تحت چاروں صوبوں میں توانائی ،انفراسٹرکچر ،روڈ نیٹ ورک، انڈسٹریل اسٹیٹس،گوادر پورٹ،گوادراےئر پورٹ جیسے بڑے منصوبے لگنے ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کوئٹہ میں دل کے امراض کے علاج کیلئے ہسپتال کے قیام کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں اورمجھے پوری امید ہے کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔2010ء میں این ایف سی ایوارڈ پراتفاق رائے کیلئے پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے 11ارب روپے سالانہ بلوچستا ن کو دئیے اور 5 سالوں میں 55ارب روپے بلوچستان کو اپنے حصے کے دئیے ہیں اوراس ایثار سے خیبر پختواہ اور سندھ کو بھی کچھ حصہ ملا ہے اوریہ ہمارا فرض بھی ہے اورذمہ داری بھی کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں اور مل کر پاکستان کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے ہم سب کو محنت کرنا ہے۔ ہم پہلے پاکستانی ہیں اور ہماری شناخت پاکستان سے ہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے بہا قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے۔ محنت، امانت اور دیانت کے ساتھ ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہے اور معاشرے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں تمام منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کیے ہیں اور جن منصوبوں پر عملدر آمد جاری ہے ان کیلئے بھی فنڈز پنجاب حکومت ہی فراہم کررہی ہے ۔عزت اوروقار کی زندگی بسر کرنے کیلئے ہمیں معاشی طورپر طاقتور اور مضبوط ہونا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اورہمیں ملکر اسے سنوارنا ہے ۔ پاکستان چار اکائیوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے او رہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال اور باصلاحیت افرادی قوت پر مشتمل ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بہت قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہوچکے تاہم پاکستانی قوم جاندارہے،مجھے یقین ہے کہ ہم سب ملکر جتنی محنت کریں گے اتنی ہی جلد منزل پا لیں گے۔محنت ،امانت اوردیانت ہی ہماری بقا ء کا راستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے۔ سب نے مل کر ایثار او رمحبت کی نئی مثالیں قائم کرنا ہیں،مجھے یقین ہے کہ اگر ہم محنت ، دیانتداری او رایمانداری سے کام کریں تو اقوام عالم میں با وقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار کے طلباء کے وفد کو اسلام آباد اور مری کی سیر کرانے کا اعلان بھی کیا۔بلوچستان کے طلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں نمایاں ترقی کی ہے۔ جس طرح کے عوامی فلاحی منصوبے پنجاب میں دیکھے ہیں، اس طرح کے منصوبے دیگر صوبوں میں بھی بننے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلاب آفریں اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نہ صرف عوام کیلئے شاندار منصوبے دیکھ کر خوشی ہوئی بلکہ تعلیمی شعبے میں تاریخی اقدامات قابل ستائش ہیں۔شہبازشریف کی شخصیت ہمارے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، پارلیمانی سیکرٹری مہوش سلطانہ، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب شعیب بن عزیز بھی موجود تھے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…