لاہور ( نیوزڈیسک) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مارٹیم نے محمود بوٹی کے علاقہ بند روڈ میں واقع مردہ جا نوروں کی ہڈیوں اور چربی سے تیل بنانے والے کارخانوں کے خلاف کارروائی کی۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے مردہ جا نوروں کی ہڈیوں اور چربی سے تیل بنانے والے 07 کارخانوں کو سیل کر دیا اور کا رخانوں سے 50عدد ڈرم جن میں تقریباً(10ہزار کلو گرام) گھی بھرا ہوا تھا اور12عدد گھی تیار کر نے والے کڑاہے برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لیے جبکہ کا رخانوں میں کام کر نے والے 10افراد کو بھی گرفتار کروا دیا گیا ہے۔