پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

معاملہ سنگین ہوگیا،”کپتان “ نے استعفے کی دھمکی دے دی

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پیش نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی تاہم اویس لغاری کے مشورہ پر اس معاملے پر سپیکر سے رابطے کا فیصلہ کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس کیپٹن(ر) صفدر کی زیر صدارت ہواجس میں موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کے کمیٹی اجلاس میں نہ آنے پرکمیٹی نے اظہاربرہمی کیا۔ اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک کاسب سے بڑا ادارہ بلارہا ہے لیکن کمپنیاں آنے کوتیارنہیں ۔ ملک حالت جنگ میں ہے،ہم ان سے معلومات حاصل کرناچاہتے ہیں،کمپنیوں کے نمائندگان اگرکمیٹی میں نہ آئے تواستعفیٰ دےدوں گا۔اس پر کمیٹی کے رکن اویس لغاری نے کیپٹن(ر) صفدر کو مشورہ دیا کہ استعفیٰ دینے کے بجائے اختیارات کااستعمال کریں۔ جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کوطلب کرنے کے معاملے پرکمیٹی نے سپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…