اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس کیپٹن(ر) صفدر کی زیر صدارت ہواجس میں موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کے نہ آنے پرکمیٹی نے اظہاربرہمی کیا۔ اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک کاسب سے بڑا ادارہ بلارہا ہے لیکن کمپنیاں آنے کوتیارنہیں ہیں۔ نمائندگان اگرنہ آئے تواستعفیٰ دےدوں گا۔ کمیٹی کے رکن اویس لغاری نے انہیںمشورہ دیا کہ استعفیٰ دینے کے بجائے اختیارات کااستعمال کریں۔ جس کے بعد کمیٹی نے سپیکراسمبلی سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا اور جلد ہی ان سے رابطہ کر کے سارے معاملے سے آگاہ کیا جائیگا۔