اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسئلہ کشمیر مشرف فارمولے کے تحت حل ہوگا ، مشرف دور میں مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ گئے تھے ، قومی مفاد میں جو بھی حل تلاش کیا جائے گا فوج اس کی حمایت کرے گی۔ اپنے ایک انٹریو دیتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کشمیر کے مسئلے کے حل کی طرف اشارہ کیا اس پر پرویز مشرف کی فوجی حکومت بھارت کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی اور کوئی پتہ نہیں دوبارہ اس طرف چلیں جائیں اور اس حل کو فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی پرویز مشرف خود اسٹیبلشمنٹ تھے ان کے دور میں سب سے نرم ترین حل تلاش کیا جاسکتا تھا ان کی پشت پر فوج تھی ہر وہ حل جو ملک کی مفاد میں ہوگا اس کی حمایت کریں گے اس دور کے وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کے مطابق یہ 4نکاتی فارمولا تھا اس کا علم ابتدا میں صرف 5افراد کو تھا اس کے علاوہ آگے بڑھنے کا ایک فریم بھی دیا گیا تھا جس کے اہم ترین نکات تھے کشمیر سے فوج کا انخلا اور کشمیر میں پاک بھارت مشترکہ میکنزم کے تحت منصوبوں کا آغاز ہو گیا۔