جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخواحکومت بازی لے گئی وہ کام کردکھایا جو آج تک کسی صوبے میں نہیں ہوا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)حکومت خیبر پختونخوا نے 2015 کے لئے سب سے پہلی آبادی پالیسی کی تشکیل میں پہل کر کے ایک دوسرا سنگ میل طے کر لیا ہے ۔پالیسی حکمت عملی پر مبنی ویژن،ترقیاتی فریم ورک کے ابتدائی عناصر کے معاملہ میں دسترس حاصل کرنےکی تزویرات کےلئے وسیع بنیادوں پر مقاصد کو پیش نظر رکھ رہی ہے ۔مادری صحت کےلئے پیدائش کے وقفہ کے موضع پر خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد اور بچے کی بقاءکو مکمل طور پر اختیارکرکے اور حکمت عملی(پالیسی) میں شامل کیا گیا ہے۔ صحت کے اوقات اور حمل کے دوران کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ماں کی حفاظت،احتیاط اوردیکھ بھال کو علمائے اسلام اور سماجی شعبہ کے جملہ مکتبہ ہائے فکر اور مختلف سطح کی ذہنیت کے لوگوں نے مکمل طور پر تسلیم کرلیا ہے لہذا غربت کے خاتمہ سے متعلق خاندانی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کےلے ایک اہم جزوہے۔اس مقصدکو آگے لے جانے،وسیع بنیادوں پر ادراک ،مقاصد، اس پالیسی کو آبادی کے موضوع پر دلیرانہ اقدام قرار دیتے ہیں۔مزید برآں پالیسی میں حقوق نسواں کے تحفظ کو اجاگر کیا گیا ہے جو واضح کرتی ہے کہ تمام مردوں اور خواتین کو انکی ضرورت کے مطابق خدمات کی آسان فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔پالیسی کو سیاسی عزم کے ساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز،محکمہ جات بہبود آبادی اور صحت کابھرپور تعاون حاصل ہے تاکہ عوام کو متعلقہ خدمات کی فراہمی، گورننس کی بہتری اور دیگر قومی و بین الاقوامی عزائم خصوصاً خاندانی منصوبہ بندی2020 اور دیر پا ترقی کے مقاصد(2015-30)کے حصول کو ممکن بنایاجاسکے۔خیبر پختونخواپاپولیشن پالیسی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پاتے ہوئے سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مرتب کی گئی ہے جس کے نفاذ سے بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشرے پر منفی اثرات اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔مذکورہ پالیسی معاشی،سماجی،سیاسی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی دیر پا خوشحالی کےلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو حکومت تمام شراکت داروں ،غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…