ٹوبہ ٹیک سنگھ/عبدالحکیم(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی89کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارپیرقطب علی شاہ نے56628ووٹ حاصل کرکے کامیابی کرلی،آزادمیدوارسیدہ سونیاعلی رضاشاہ 35615ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہیں۔غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی89 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارنے21ہزارووٹوںکی برتری حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،پیرقطب علی شاہ نے56628ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزادامیدوارسیدہ سونیاعلی رضاشاہ نے35615ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 89میں کل147پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔انتخاب کاانعقاد پرامن رہا اورکسی بھی جگہ پرکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔جیت کی خوشی میں کئی علاقوں میں ہوائی فاائرنگ کی گئی ۔ن لیگ کے امیدواروں نے بھنگڑے ڈالے اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔یادرہے کہ پی پی89کی نشست8نومبر2015ءکون لیگ کے مخدوم علی رضاکے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔