لاہور( نیوزڈیسک)لاہور کے علاقہ سندر داس روڈ پر چند روز قبل ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ چند روز قبل سندر داس روڈ پر ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس سے حاملہ خاتون آمنہ شدید زخمی ہو گئی تھی جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی بچی کو بچا لیا گیا تھا تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی تھی ۔نومولود بچی بھی ایک روز بعد دم توڑ گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر عثمان کو اس کے متضارد بیانات پر حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق عثمان کے موبائل ریکارڈ سے معلوم ہورہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو منصوبے کے تحت قتل کرایا۔