قوم کے اصلی ہیروکوخراج تحسین۔شہید طالب علم اعتزاز حسن نے لازوال مثال قائم کردی

7  جنوری‬‮  2016

ھنگو(نیوزڈیسک)شہید طالب علم اعتزاز حسن نے لازوال مثال قائم کردی،6جنوری 2014کو گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی خودکش بمبار کو ناکام بنانے والے ا¿ٹھویں جماعت کا طالب علم شہید اعتزاز حسن کی دوسری برسی منائی گئی۔ ھنگو کے علاقہ ابراہیم زئی عباس علمدار زیارت میں شہید اعتزاز حسن کی دوسری برسی کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ھنگو کے سیاسی و سماجی رہنماﺅ ضلعی افسران اور تحریک جعفریہ کے مرکزی صدر علامہ ساجد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ ساجد نقوی و دیگرنے شہید اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن نے قربانی کی ایک مثال قائم کر دی ہے۔اعتزاز حسن نے اپنی جان کی قرنانی دے کر سینکڑوں ماﺅں کے گود اجڑنے سے بچایا۔اعتزاز حسن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے آنے والے نسل کے لئے قربانی کی ایک مثال قائم کر دی ہے۔ صرف ایک سکول پر نہیں بلکہ تعلیم پر خود کش حملے کو ناکام بنایا ہے ان کے اس بہادری سے بچوں اور والدین میں مزید پڑھنے کا حوصلہ پیدا ہو ا ہے یاد رہے کہ اعتزاز حسن نے 6جنوری 2014کو صبح کے وقت گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خودکش حملے کو ناکام بناکرایک عظیم قربانی دی۔ اس بہادری کے بدلے اعتزاز حسن کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز تمغہ شجاعت کے علاوہ صدر پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف ،گورنر خیبر پختونخواہ ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ،وزیر اعظم پاکستان ،آصف علی زرداری،انٹر نیشنل ہیومن رائٹس دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے جانب سے درجنوں اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…