پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

این اے122سے منتخب کھلاڑی کی واپسی،ایازصادق کوواپسی کی نوید سنادی

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) این اے122سے منتخب کھلاڑی کی واپسی،ایازصادق کوواپسی کی نوید سنادی، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو ایک مرتبہ پھر نا اہلی کے خوف سے حلقہ این اے122کی ید ستانے لگی ہے انہیں بخوبی علم ہے کہ 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں ایاز صادق اکثریت کھو چکے ہیں ان کی جھنجھلاہٹ ایوان کے اندر اور میڈیا کے سامنے بھی نظر آتی ہے کیونکہ انہیں پی ٹی آئی کا فوبیا ہو چکا ہے اور وہ اس حلقے میں عمران خان اور عبدالعلیم خان کی مقبولیت سے بخوبی آگاہ ہیں جس کا توڑ کرنے کےلئے پنجاب حکومت نے 70کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے122کے عوام پینے کے صاف پانی ،امن و امان ،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کا مطالبہ کرتے ہیں انہیں “شو بازیاں اور لالی پاپ “نہیں چاہیں ،انہوں نے کہا کہ میاںمیر ہسپتال سمیت پہلے سے مکمل منصوبوں کو کیوں فنکشنل نہیں کیا جا رہا اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے نام پر این اے122کی کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں حکومت 70کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی بد دعائیں نہ لے اور غریب لوگوں سے اُن کی چھت چھیننے سے باز رہے ،شعیب صدیقی نے عمرے کی ادائیگی سے لاہور واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر نواز لیگ کی نئی دھاندلی پالیسی کو بے نقاب کرنے جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن اور نادرا این اے122کے ووٹوں کے ردوبدل کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں لیکن جلد سردار ایاز صادق کو سپیکر شپ کو خیر باد کہ کر عوام کی عدالت میں آنا ہو گا ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…