پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

لاہور زیادتی کیس کے بعدعدنان ثناءاللہ پر ایک اور مقدمہ درج،ملزم نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور زیادتی کیس کے بعدعدنان ثناءاللہ پر ایک اور مقدمہ درج،مقدمے میں زیادتی کے ساتھ اغواءکی دفعات بھی شامل ،گرفتار ملزمان کے خلاف ہوٹل میں ڈانس پارٹی اورشور شرابے پر ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ریس کورس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں زیادتی کی دفعات کے ساتھ اغواءکی دفعات بھی شامل کر لی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ہوٹل میں ڈانس پارٹی اور شور شرابے پر ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی میں عدنان ثنااللہ سمیت اس کے دیگر ساتھی شریک تھے،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لڑکی سے پرانے مراسم ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی چیٹ بھی اصل ہے ۔عدالت نے طالبہ اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار عدنان ثناءاللہ سمیت 8 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا،گزشتہ روز پولیس تھانہ ریس کورس پولیس نے گرفتار ملزمان کو 3روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر کینٹ کچہری میں پیش کیا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لئے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا انہیں مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔جبکہ ملزمان کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہ دیا جائے کیونکہ ایف آئی آر میں حالات و واقعات مشکوک ہیں ۔ دوران سماعت اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی این اے کی ٹیسٹ رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی جبکہ لڑکی کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہو سکی جس کے باعث وہ بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتی ۔ وکیل نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ سمیت8 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے پولیس کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…