کراچی(نیوزڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی 2 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور مختلف مقدمات میں وارنٹ گرفتاری کے خلاف حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا موقف تھا کہ ان پر مقدمات سیاسی بنیاد پرقائم کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں عدالت میں پیش ہو کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انھیں گرفتارکرلیا جائے گا۔عدالت نے موقف سننے کے بعد وسیم اختر اور حیدرعباس رضوی کی 2 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ وسیم اختر کے خلاف ڈاکٹرعاصم حسین کیس اور شرانگیزی سمیت 27 مقدمات جب کہ حیدرعباس رضوی کے 3 مختلف مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔