اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نیب نے ڈاکٹرعاصم اور پی پی رہنما منور تالپور کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹوبورڈ نے اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر عاصم حسین اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے منور تالپور سمیت 4 افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور فراڈ کے پیسے سے منی لانڈرنگ کرنے پر مختلف افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ نے اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین، ضیاالدین میڈیکل سینٹر کے منتظم عبدالحمید اور ڈائریکٹر کے ڈی اے اطہر حسین کے خلاف تحقیقات کی بھی منظوری دے دی۔ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق وزیراحسان شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ممبر قومی اسمبلی منور تالپور کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ نیب حکام کے مطابق منور تالپور کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناجائز اثاثوں کی تحقیقات ہوں گی جب کہ نوابزادہ محمود زیب و دیگر کے خلاف 35 کروڑ روپے کرپشن کے معاملے پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محمود اورنگزیب اور دیگر پر زمین لیز میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے خزانے کو نقصان پر پیسکو حکام کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نیب حکام نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب افسران کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…