اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیر محل پی پی 89 ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے قطب علی شاہ 56 ہزار628 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر محل پی پی 89 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئےہیں۔ سامنے آنے والے نتائج میں ن لیگ کے قطب علی شاہ 56 ہزار 628سے زائد ووٹ حاصل کرکے واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ آزاد امیدوار سونیا علی نے اب تک 35 ہزار 615سے ووٹ لے کردوسرے نمبررہیں ۔