پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

حضرت عمر ؓ کے بنائے ہوئے اصول وقوانین آج یورپ میں بھی نافذ ہیں

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)معاشرے کے معذور افراد کو سہارا دینا ہم سب کی ذمہ داری اور بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔ سب سے پہلے سیدنا فاروق اعظم ؓ نے بیت المال سے بچوں اور معذور افراد کے وظیفے جاری کئے ۔ حضرت عمر ؓ کے بنائے ہوئے اصول وقوانین آج یورپ میں بھی نافذ ہیں ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے پاکستانی معاشرے میں معذور افراد کی دیکھ بھال کا کوئی منظم انتظام موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار نصرت ٹرسٹ فار اسپیشل چلڈرن کے فنانس سیکریٹری مفتی ابو طلحہ محی الدین نے فوڈ ہیلپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دو سو سے زائد غریب معذور بچوں میں ماہانہ ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ مفتی ابوطلحہ نے کہا کہ نصرت ٹرسٹ معذور بچوں کو قومی دہارے میں لانے اور معاشرے کاکارآمد فرد بنانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ نصرت ٹرسٹ غریب معذور بچوں کی خوراک کے مسائل کو کم کرنے کے لئے فوڈ ہیلپ اسکیم کے تحت مستقل بنیادوں پر گذشتہ پانچ سال سے فوڈ ہیلپ تقسیم کررہا ہے جس سے دو سو سے زائد معذور بچے مستفید ہورہے ہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث اب بھی سینکڑوں بچے فوڈ ہیلپ کے منتظر ہیں ۔ جنہیں فنڈز آنے پر فوری رجسٹر کیا جائے گا۔ مفتی ابو طلحہ نے آخر میں کہا کہ نصرت ٹرسٹ کے معذور بچوں کے لئے فوڈ ہیلپ اور مفت وہیل چیئر کی تقسیم کے جاری منصوبوں کے لئے اہل خیر حضرات زکوٰة صدقات و عطیات بھرپور تعاون کریں ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…