کراچی (نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے 129اکاو¿نٹس کو منجمد کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ان 129بینک اکاو¿نٹس میں ایک ارب35لاکھ روپے کی رقم موجود ہے ۔اکاونٹس میں موجود رقم دہشت گردوں کی ہے ۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق جیسے ہی کسی اکاونٹ کے بارے میں اطلاع ملتی ہے اسے کارروائی کرتے ہوئے منجمد کردیا جاتا ہے ۔انسداد دہشت گردی اقدامات کے تحت 8اکاونٹس کومنجمد کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے تحت 121اکاونٹس کا منجمد کیا گیا ،121اکاونٹس میں ایک ارب روپے موجود تھے ۔