بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہورمیں لڑکی سے اجتماعی کیس ،وہی ہواجس کاڈرتھا،اہم رپورٹ نہ پیش ہوسکی

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) عدالت نے طالبہ اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار عدنان ثناءاللہ سمیت 8 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے مقدمے میں زیادتی کے ساتھ اغواءکی دفعات بھی شامل کر لیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ہوٹل میں ڈانس پارٹی اورشور شرابے پر ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز پولیس تھانہ ریس کورس پولیس نے گرفتار ملزمان کو 3روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر کینٹ کچہری میں پیش کیا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لئے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا انہیں مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔جبکہ ملزمان کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہ دیا جائے کیونکہ ایف آئی آر میں حالات و واقعات مشکوک ہیں ۔ دوران سماعت اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی این اے کی ٹیسٹ رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی جبکہ لڑکی کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہو سکی جس کے باعث وہ بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتی ۔ وکیل نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ سمیت8 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے پولیس کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لڑکی سے پرانے مراسم ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی چیٹ بھی اصل ہے ۔ دوسری جانب پولیس تھانہ ریس کورس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں زیادتی کی دفعات کے ساتھ اغواءکی دفعات بھی شامل کر لی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ہوٹل میں ڈانس پارٹی اور شور شرابے پر ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی میں عدنان ثنااللہ سمیت اس کے دیگر ساتھی شریک تھے،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…