پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ کا2018میں مستقبل کیا ہوگا؟تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءنے صاف صاف بتادیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی جیسا ‘‘سلوک ‘‘کر یں گے اور موجودہ حکمران ماضی کا حصہ بن جائیں گے ’پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ میں کر پشن اور لوٹ مار جاری ہے اور حکمران اپنی ’’جیبیں ‘‘بھر رہے ہیں ‘حکمرانوں کی تعلیم کے شعبے میں زیر وکار کردگی ہے معاشرے میں تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ہے تعلیم خود شناسی اور خداشناسی کی صلاحیت انسان کے اندر پیدا کرتی ہے اور اس جہالت کے اندھیر وں سے نکالنے میں مدد کرتی ہے‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں فری اور اعلی تعلیم کو یقینی بنائیگی ۔ وہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں مسلم ہائی سکو ل کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جہاں بچوں کو تعلیم نہ ملے وہاں دہشت گردی اور جرائم میں اضافہ ہو تا ہے اور آرمئی چیف جنرل راحیل شر یف نے بالکل درست کہا ہے ہمیں آنیوالی نسلوں کو اعلی اور میعاری تعلیم پر سرمایہ کار ی کر نی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں ہزاروں بچے سکو ل نہیں جا پا رہے ہیں مگر حکمرانوں ان بچوں کیلئے کچھ کر نے کی بجائے اپنی لوٹ مار کو تر جیح دے رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں دعوی سے کہتاہوں کہ (ن) لیگ نے پاکستان کے عوام کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار کیا ہے اور ہسپتالوں میں ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں تو اسکے بعد عام انتخابات میں (ن) لیگ کے ساتھ بھی عوام وہی سلوک کر یں گے جو2013کے عام انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا ہے اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے اور عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی لا کر ہی دم لیں گی ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…