اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اپناکراچی کا دورہ موخر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کراچی نہیں جائیں گے جب تک سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے معاملات طے نہیں ہو جائیں گے ، وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں معاملات طے کیے جانے کے بغیر وہاں جانا بے معنی ہے کیونکہ وہ کسی قسم کا تماشا نہیں بننا چاہتے۔پچھلے ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اسلام آباد آئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی تھی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے چوہدری نثار کو کراچی جا کر معاملات دیکھنے کی ہدایت کی تھی