بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

ہوائی سفر کے دوران موبائل فون سروس کی فراہمی شروع

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں سکیورٹی خدشات کے نام پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش معمول بن گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر دور افتادہ علاقوں میں ابھی تک موبائل فون کی سروسز دستیاب نہیں ایسے میں دنیا کی مختلف انٹرنیشل ائرلائنز نے ہوائی سفر کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز کی فراہمی شروع کردی ہے۔ جس کی بدولت موبائل فون پر رومنگ کی سروس آن رکھنے والا مسافر ہروقت دنیا بھر میں رابطے میں رہ سکتا ہے۔ دنیا کی بڑی اور معروف فضائی کمپنیوں کی جانب سے دوران پرواز انٹرنیٹ کی سروس تو کئی سالوں سے فراہم کی جارہی تھی مگر اب موبائل فون سروسز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی بدولت آپ کو جہاز کے لینڈ کرنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ جہاز کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد سے لینڈنگ تک فضائی سفر کے دوران آپ اپنے پیاروں سے جڑے رہ سکتے ہیں۔ اپنے کاروباری معاملات کی مسلسل نگرانی رکھ سکتے ہیں۔ اب جہاز میں گھنٹوں سفر کے دوران ائرلائنز کے میگزین کی ورک گردانی کرنے کی بجائے اپنی تمام معمول کی مصروفیات جاری رکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو کالز کی مدد سے اپنے پیاروں کو جہاز کے اندر اور فضا کے مناظر دکھا سکتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اپنے موبائل فون پر گھر یا دفتر کی رکھوالی کر سکتے ہیں۔ فضائی سفر کے دوران موبائل فون یا انٹرنیٹ سے استفادہ کوئی خاص مہنگا بھی نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی فضائی کمپنی نے جہاز میں سفر کے دوران موبائل فون سے دنیا کے کسی بھی ملک میں فی منٹ کال کرنے کے چارجز 143 روپے ہیں۔ فضائی سفر کے دوران موبائل فون پر 114 روپے فی منٹ کے عوض کال وصول بھی کر سکتے ہیں۔ ہر صارف اپنے موبائل فون پر جتنی چاہے مفت ایس ایم ایس وصول کرسکے گا تاہم اگر صارف اگر کسی ایس ایم ایس کا جواب دینا چاہے یا کسی کو ایس ایم ایس کرنا چاہے تو ہر شارٹ میسج کے 57 روپے چارج ہونگے۔ وہی صارف اگر اپنے موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنا چاہے تو فی ایم بی 29 روپے کے حساب سے موبائل اکاﺅنٹ سے کٹوتی ہوگی۔ اس کے لئے کسی بھی فضائی مسافر کے کچھ خاص کرنے کی ضرورت ہرگر نہیں۔ اپنے ملک سے سفر ہر روانہ ہونے سے پہلے رومنگ سروسز آن کرائیں اور اکاﺅنٹ میں اپنی ضرورت کے مطابق بیلنس چارج کرالیں۔ کراچی سے امریکا، یورپ، برطانیہ، کینیڈا یا دنیا کے کسی بھی ملک میں جانے کے لئے آپ کا ہوائی جہاز جونہی ٹیک آف کرے گا تو زمینی رابطہ منقطع ہونے کے چند منٹ بعد آپ کے موبائل فون پر رومنگ سروس آن ہوجائے گی۔ اسی طرح فضائی کمپنیوں نے انٹرنیٹ کے بھی مختلف پیکیجز متعارف کروانا شروع کردیئے ہیں جن کی بدولت دنیا بھر ہوائی جہاز میں سفر کے دوران اپنے آئی پیڈ، موبائل سیٹ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے رابطہ بحال رکھ سکتے ہیں جس سے کاروباری حضرات تو استفادہ کر ہی سکتے ہیں ایسے میں اب کسی اہم کیس کی کوریج کے دوران میڈیا، مطلوبہ خبر کی فضا سے بھی براہِ راست کوریج کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…