کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سپر ہائی وے پر نامعلوم ملزمان نے بھتا نہ دینے پر ناگوری ڈیری سوسائٹی کے صدر امجد جدون پر فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سپر ہائی وے پر واقع ناگوری سوسائٹی کے قریب کی گئی امجد جدون نے بتایا کہ انہیں کچھ دنوں سے بھتے کے لئے فون آرہے ہیں۔میمن گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد جدون نے بھتے کی کالز سے متعلق کبھی پولیس سے رابطہ نہیں کیا، ملزمان نے انہیں نشانہ نہیں بنایا بلکہ ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔