اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری نے موسم انتہائی سرد کردیا،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں، اسکردو میں برفباری کے دوران مسافر طیارے کی لینڈنگ سے لوگ حیران رہ گئے۔ ملک کےدیگر حصوں میں بھی سردی برقرار ہے،ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے،گلگت بلتستان کے ضلع غذراور استور میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،سخت سرد موسم میں مقامی افراد گھروں کی چھتوں اور راستوں سے برف ہٹا رہے ہیں۔ اسکردو میں 2 روز سے برفباری ہورہی ہے، اسکردو میں برف باری کے دوران مسافر طیارے کی لینڈنگ سے لوگ حیران رہ گئےجب جہاز نے اسلام آباد سے اسکردو کیلئے اڑان بھری تو اسکردو میں برفباری ہورہی تھی تاہم طیارے کی لینڈنگ سے کچھ لمحے پہلے برفباری رکی اور ہلکی دھوپ کے باعث حد نظر بھی بہترہوگئی ، جس کے بعد سول ایشن کے عملے نے 14000 فٹ طویل رن وے سے انتہائی مختصر وقت میں برف ہٹا دی ، جس کے باعث جہاز کی لینڈنگ اسکردو ائیرپورٹ پر ممکن ہوسکی۔خیبر پختونخوا،بلوچستان کے شہر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے،سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات دھند رہتی ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار منفی 10 کالام منفی 4 اور استور منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔